اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان اور پاکستان کیلیے امریکی خصوصی نمائندے جیمزڈوبنز نے کہا ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کسی تیسرے فریق کی ثالثی مسلسل مسترد کررہا ہے اور اس کا موقف ہے کہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس کیلیے وہ کسی فریق کو درمیان میں ڈالے بغیربراہ راست دوطرفہ بات چیت سے حل کرنے کو ترجیح دے گا۔ جیمز ڈوبنز نے کہا کہ ہندوستان میں انتخابات کے بعدآنے والی حکومت کوبھی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کیلیے مذاکرات کوترجیح دینی چاہیے۔ امریکہ کے خصوصی نمائندے نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلیے تمام ایشوز پر مذاکرات اور تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حامی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲